نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم
از محمدعطاءاللہ سمیعی معہدالشریعة الاسلامیہ موانہ میرٹھ
بزرگ ومحترم آقاء من شاہ زمن یارم
امام الانبیاء ختم الرسل محبوب رب جانم
تھا جسم اطہر حضرت سفید وسرخ گندم گوں
مثال آب چاندی عرق فخروسرورعالم
رخ پرنور پر انکے فداانواردوعالم
شب دیجور صدقہ زلف حضرت اقدس شاہم
بڑااونچامیانہ سر مبارک تھا نمایاں سا
کشادہ آپکا سینہ شجاعوں جیسا من دانم
جبین پاک تھی وسعت سمیٹے معتدل اونچی
تھی انف حضرت والا ضیاء سے پر بلند مدھم
حسینوں میں حسینوں سے بھی زیادہ آپ احسن تھے
ازل سے تاابد ہیں حسن کا مرکز وہی فافہم
کہاں میں اور کہاں نعت شہ کونین قسم رب
ہے یہ مجھ پر عطاءاللہ می گویم ومی دانم
No Comments