Mufti Muhammad Ataullah Samiee

Mufti Muhammad Ataullah Samiee

یوگا ڈے

اپنے ایمان اور اسلامی تشخص کی حفاظت کیجیے
یوگا ڈے
عالمی یوگا ڈے کے موقع پر والدین، اساتذہ اور سرپرستوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو یہ بات ضرور سمجھائیں کہ مسلمان کی عبادت، بندگی اور سجدہ صرف اللہ رب العزت کے لیے ہے۔ اسلام ہمیں ہر ایسے عمل سے بچنے کی تعلیم دیتا ہے جو غیر اسلامی مذہبی رسومات یا عقائد سے وابستہ ہو۔

یوگا اور خصوصاً سوریہ نمسکار کی بعض مشقیں ہندو مذہبی روایات اور عبادتی تصورات سے جڑی ہوئی سمجھی جاتی ہیں، اس لیے مسلمان کو اپنے دین، عقیدے اور اسلامی شناخت کے تحفظ کا خاص اہتمام کرنا چاہیے۔ والدین اپنی اولاد کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کریں اور انہیں بتائیں کہ مسلمان ہر حال میں اپنے عقیدۂ توحید پر ثابت قدم رہتا ہے۔

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کی دینی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، انہیں اسلامی شعور عطا کریں اور ہر ایسے عمل سے دور رکھیں جو ان کے عقیدے اور اسلامی تشخص کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہو۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے دین پر استقامت عطا فرمائے اور ہماری نسلوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے۔

✍️ محمد عطاءاللہ سمیعی

No Comments

Leave a Reply