Mufti Muhammad Ataullah Samiee

Mufti Muhammad Ataullah Samiee

ہر عروج زوال کی نشانی ہے

“ہر عروج زوال کی نشانی ہے”

(مفتی) محمدعطاءاللہ سمیعی معہدالشریعة الاسلامیہ موانہ میرٹھ
www.atasamiee.in

زوال آنے کی پہچان یہ بھی ہے کہ عروج آچکا ہو
عروج کے بعد ہر شے کو زوال ہے
جوانی کے بعد بڑھاپا
دوپہر کے بعد شام کا سفر
غبارہ کا ایک حد تک ہوا بھرنے کے بعد پھٹ جانا
“انا ربکم الاعلی” کے دعوی کے بعد “حتی اذا ادرکہ الغرق” کا حتمی فیصلہ
مال کی فراوانی کے نشہ میں “انما اوتیتہ علی علم عندی” کے دعوی کے بعد “فخسفنا بہ وبدار ہ الارض” کی سزا

یہ سب اشارہ کررہے ہیں کہ زوال کی ایک نشانی یہ ہیکہ عروج کمال کو پہنچ چکا ہو
ہم دیکھ رہے ہیں کہ آج ہرجگہ ظلم انتہاء کو پہنچ چکا ہے،
بہانے بہانے سے مسلمانوں اور کمزوروں کو دبایا جارہا ہے،
اللہ کفر کی حکومت تو برداشت کرلیتا ہے لیکن ظلم کی نہیں
انشاءاللہ ظلم کا دور ختم ہوگا

آج اکبر الٰہ آبادی کی غزل کا یہ شعر پوری طرح صادق آرہا ہے
“ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا”
کبھی مساجد کبھی مدارس اور کبھی تنظیموں پر بہانے بہانے سے شکنجہ کسا جارہا ہے جو سراسر ظلم ہے

“وہی قاتل وہی منصف عدالت اس کی وہ شاہد
بہت سے فیصلوں میں اب طرف داری بھی ہوتی ہے “

اللہ ظالموں کو ہدایت دے یا نیست ونابود کردے

No Comments

Leave a Reply