Mufti Muhammad Ataullah Samiee

Mufti Muhammad Ataullah Samiee

زندگی میں اسکا اثر ظاہر ہوتا ہے

“زندگی میں اسکا اثر ظاہر ہوتا ہے

محمدعطاءاللہ سمیعی معہدالشریعة الاسلامیہ موانہ میرٹھ یوپی
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
www.atasamiee.in
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
راقم سطور، والد صاحب ، اور والد صاحب کے ماموں حضرت مولانا عتیق الرحمن بستوی مدظلہ ، دہلی کے سفر پر تھے، میں کار ڈرائیو کررہا تھا پچھلی سیٹ پر والد محترم حضرت مولانا سعیداللہ دامت برکاتہم تشریف فرماتھے،
والد صاحب تنبیہ کرتے ہوئے اور سکھاتے ہوئے چلتے ہیں
چنانچہ راستہ کے کنارے سے ایک شخص سڑک پار کرنے کیلئے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کرتا نظر آیا، لیکن میں نے گاڑی روکی نہیں اسلئے کہ اشارہ کرنیوالا اشارہ کرکے فورا نہیں گزرتا بلکہ چاروں طرف دیکھ کر پھر گزرتا ہے یہ اتنا وقت ہوتا ہے کہ اس انسان سے قریب گاڑی اتنے وقت میں آرام سے گزرسکتی ہے، لہذا میں نے بھی ایسا ہی کیا ، اسکے اشارہ کرنے کے وقت اتنا فاصلہ تھا اور اتنا وقت تھا کہ گاڑی گزرسکتی تھی اور اسکو نقصان بھی نہیں ہوتا،
والد صاحب نے تنبیہ فرمائی کہ “جب کوئی ہاتھ سے رکنے کا اشارہ کرے تو رک جانا چاہئے،
میں نے سوچا کہ اس طرح گزرنے میں حرج ہی کیا ہے؟
ہم دہلی پہنچ گئے وہاں پھر اسی طرح واقعہ پیش آیا اور میں گاڑی نکالتا لے گیا،
پھر والد صاحب نے فرمایا کہ “ اگر کوئی سڑک پار کرنے کیلئے رکنے کا اشارہ کرے تو رک جانا چاہئے، اسکا اثر زندگی پر ظاہر ہوتا ہے”
میں اس نکتے سے حیران رہ گیا یہ بات دل میں جا کر بیٹھ گئی کہ واقعی یہ چھوٹی چھوٹی باتیں زندگی بدلنے کیلئے کافی ہیں ،
اگر ہم کسی کی خاطر دو سیکنڈ رک جائیں تو کسی کا ہم سے کوئی فائدہ ہوجائے تو اللہ نامعلوم اسکے بدلے ہماری مغفرت کردے ہمیں وہ انعامات دے جسکے ہم مستحق بھی نہ ہوں، اللہ کو خلق خدا کو نفع پہنچانے کی یہ ادا اتنی پسند آجائے کہ اسکی زندگی سے تمام رکاوٹیں رک جائیں،
اور اگر ہم نے خلق خدا کا خیال نہ کیا تو بھی زندگی تباہ کرنے کیکئے یہ کافی ہے، نامعلوم خدا کو یہ لاپرواہی اتنی ناپسند لگے کہ زندگی ہی رک جائے یا آخرت میں اللہ ہم سے لاپرواہ ہوجائے،
زندگی کی نعمتوں سے ہم محروم ہوجائیں اللہ کی نوازشات سے اللہ ہماری طرف سے بےپرواہ ہوجائے
بیشک درست فرمایا “زندگی میں اسکا اثر ظاہرہوتا ہے”

No Comments

Leave a Reply