طلباء عزیز کیلئے نافع باتیں
مفتی محمدعطاءاللہ سمیعی معہدالشریعة الاسلامیہ موانہ میرٹھ یوپی الہند
علم حاصل کررہے جو بے اصول
عمر ضائع کررہے ہیں وہ فضول
نہ خبر بالوں کی ہے اور نہ ہی پروائے لباس
جنکی فطرت میں ہوا عادات اعداء کا شمول
نہ طلب ہو علم کی نہ ہو انہیں شوق جہد
ایسے ناداں کھارہے خار ببول
وقت کی پابندیاں نہ ہوں نہ پابند سبق
آہ اصول طلب علم سے کررہے ہیں وہ مخول
جی میں آیا آگئے اور جی میں آیا رک گئے
جیسے جو بھی جی میں آیاکرلیا وقتی حصول
اپنے استاذوں کا دل آزار ہو کوئی بھی جو
پڑھ بھی لیگا وہ اگر پھر بھی رہیگا وہ جہول
بے اصول وبے سلیقہ بے طریقہ بے طلب
آنہیں سکتا کبھی بھی علم مولاورسول
نہ ادب استاذ کا اور نہ تعلق علم سے
انکو کیسے پھر عطؔاء ہوگا بھلا علمی حصول
علم نافع علم شافع علم صالح کیلئے
زندگی ہو باسلیقہ باطلب اور بااصول
باادب ہیں بانصیب اور بے ادب ہیں بے نصیب
اب یہ تمکو سوچنا ہے کن میں رکھنا ہے شمول
طالبان دین کے ماں باپ کو لازم ہے یہ
احترام علم ہو انکے دلوں میں اور قوانیں ہوں قبول
منتظم کو اور استاذوں کو بھی یہ چاہئے
بے سلیقہ نہ رہیں اور بے اصولی ناقبول
ہو نظر کے سامنے ہردم یہ فرمان رسول
الا کلکم راع وکلکم مسئول
No Comments