Mufti Muhammad Ataullah Samiee

Mufti Muhammad Ataullah Samiee

وہاٹسپ / وہاٹسپ گروپ کے فوائد ونقصانات

وہاٹسپ / وہاٹسپ گروپ کے فوائد ونقصانات

از (مفتی) محمدعطاءاللہ سمیعی معہدالشریعة الاسلامیہ موانہ میرٹھ یوپی الہند

جدید ٹکنالوجی بلکہ کائنات کی ہر شے جہاں انسان کیلئے نفع بخش ہے وہیں اسکا غلط استعمال یا بے موقع استعمال نقصان کا باعث بھی ہے، جدید ٹکنالوجی نے جہاں بہت سی مشکلات کو دور کردیا ہے وہیں بہت سی مشکلات کو کھڑا بھی کردیا ہے، ان ہی میں سے سوشل میڈیا ہے سوشل میڈیا اپنے اندر بے پناہ فوائد ونقصانات سموئے ہوئے ہے ، سوشل میڈیا کا ایک فرد یا ایک ٹکنالوجی الیکٹرانک پیغام رسانی ہے، جسکے ذریعہ ایک پیغام کو ہزاروں میل دور سیکنڈوں میں بھیجا سکتا ہے،
الیکٹرانک پیغام رسانی کا ایک واسطہ اور ذریعہ “وہاٹسپ” بھی ہے،
وہاٹسپ کے بہت سارے فوائد بھی ہیں اور نقصان بھی، پھر اسمیں وہاٹسپ گروپ کے الگ سے کچھ فوائد ونقصانات ہیں، اکثر لوگ اسکا غلط استعمال کرجاتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ بہت سے لوگوں سے اسکا غلط استعمال ہوجاتاہے،نادانی میں یا کم علمی میں یا لاعلمی میں یا کسی بھی طرح سے،
آج ہم وہاٹسپ کے فوائد ونقصانات بتائینگے ساتھ میں وہاٹسپ گروپ کے بھی فوائد ونقصانات بتائینگے، تاکہ آپ فوائد ونقصانات کو سامنے رکھ کر اسکا صحیح استعمال کریں

وہاٹسپ کے فوائد👇🏻

(۱) پیغام رسانی میں وقت کی بچت
(۲) مال کی بچت
(۳) دنیا کے کسی بھی حصے میں کم وقت اور ایک ہی وقت میں اپنے مافی الضمیر کو یا کسی بھی پیغام کو پہنچا دینا
(۴) اپنی یا کسی کی بھی آواز کسی بھی جگہ پہنچا دینا
(۵) ویڈیو کسی بھی پہنچادینا
(۶) براہ راست کسی سے بھی ویڈیو کال کے ذریعہ بات کرلینا گویا کہ آمنے سامنے بیٹھ کر بات ہورہی ہو
(۷) کتاب کا صفحہ یا مکمل کتاب بشکل۔ پی ڈی ایف کسی کو کہیں بھی کبھی ارسال کرپانا
(۸) اپنا موجودہ مقام ( لائیو لوکیشن) کسی کو بھی بھیج دینا جس سے سامنے والے کو آپ تک پہنچنے میں آسانی ہوجاتی ہے،
(۹) دنیا کے الگ الگ حصوں میں موجود کئی لوگوں سے وائس کالنگ یا ویڈیو کالنگ کرپانا، جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور انکے پاس
تک جانیکا خرچ بھی بچ جاتا ہے

وہاٹسپ کے نقصانات👇🏻

(۱) فضول پیغامات بھیجنا جس سے وقت اور مال کی بربادی ہوتی ہے
(۲) گانے فحش ویڈیو فحش تصاویر بھیجنا جس سے ایک لامتناہی گناہ کا سلسلہ قائم ہوجاتا ہے
(۳) غیر محرم لڑکے لڑکیوں سے باتیں کرنا، انکی تصاویر دیکھنا ان سے لائیو گفتگو کرنا وغیرہ
(۴) غیر محقق باتوں کو ویڈیوز کو ادھر سے ادھر پہنچا دینا جس سے بسا اوقات بہت نقصان ہوتا ہے اور پھر پچھتاوا بھی، حدیث میں آتا ہے “انسان کے جھوٹا ہونے کیلئے اتنا کافی ہے کہ وہ سنی سنائی باتوں کو دوسروں سے بیان کردے،
(۵) بدظنی پیدا ہوجانا ( جب کسی کو میسج کیا جائے اور وہ کوئی جواب نہ دے کسی مجبوری یا عذر کی وجہ سے ، تو پیغام بھیجنے والا سمجھتا ہے کہ جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے مجھکو)
(۶) بلا تحقیق مسائل واحادیث شیئر کرنا ( جان لیجئے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہر بات حدیث نہیں ہے، ہوسکتا ہے کسی نے جھوٹ منسوب کردیا ہو، اسطرح پیغام بھیجنے والا باطل کی نشرواشاعت میں معاون بنجاتا ہے)
(۷) کسی کے عیب کی پردہ دری کرنا، یہ سخت گناہ ہے
(۸) کسی کو ناجائز ڈرانا دھمکانا۔ یہ بھی گناہ ہے
(۹) دوسروں کی غیبتیں چغلیاں کرنا بہتان لگانا، یہ سب بڑے گناہ ہیں
(۱۰) دوسروں کو بلیک میل کرنا

وہاٹسپ گروپ کے فوائد👇🏻

(۱) رشتہ داروں اور درسی ساتھیوں اور دوستوں کا دور رہنے کے باوجود ایک پلیٹ فارم پر موجود رہ پانا
(۱) مختلف نظریات والے لوگوں کا ایک جگہ رہ پانا
(۳) ایک میدان والے حضرات ایک ساتھ مربوط رہ پانا جیسے کہ علماء قراء تاجر حضرات وغیرہ
(۴) دور رہنے کے باوجود ایک دوسرے سے آپس میں صلاح مشورہ کا ممکن ہوپانا
(۵) ایک دوسرے کے نظریات پر دلائل سے واقفیت کا ہوپانا
(۶) دور رہ کربھی کسی مختلف فیہ مسئلہ پر بحث وتمحیص کا ممکن ہوپانا جس سے مسئلہ کے تمام گوشے کھل کر سامنے آجاتے ہیں
(۷) کسی خبر یا پیغام کا بہت سے لوگوں تک پہنچ جانا، پھر انکی آراء سے واقفیت ہونا
(۸) کسی حدیث یا مسئلہ یا کسی اور بات کی تلاش میں آسانی کا ہونا، بایں طور کہ تمام شرکاء گروپ اسکو تلاش کریں
(۹) تاجر حضرات اور دیگر میدانوں کے شہسواروں کا اپنے جیسے لوگوں کے تجربات اور ہنر سے فائدہ اٹھانا جس سے انکے کام میں انکو زیادہ نفع ہوتا ہے
(۱۰) تجارتی گروپ بناکر یا اپنی کسی سروس کا گروپ بنا کر اسمیں اشیاء کو دور دراز علاقوں تک بھی بیچ پانا، اور اپنی سروس کو بھی دور دراز علاقوں تک پہنچاپانا، اور اپنی تشہیر کرپانا

وہاٹسپ گروپ کے نقصانات👇🏻

(۱) گروپ میں فضول گپ شپ لگانا
(۲) اپنی رائے کے خلاف کسی کی رائے ہونے پر مخالفت ہوجانا
(۳) گروپ میں بہت سے لوگ انجان بھی ہوتے ہیں، تو اگر گروپ علماء کا ہو اور کسی کی رائے سے اختلاف ہو یا اسکی بات سمجھنے سے قاصر ہو تو اس سے بدظنی ہوجانا
(۴) گروپ میں کسی کی بات پسند نہ آنے پر سخت کلامی یا بدکلامی کردینا جس سے اسکو تکلیف ہو، یہ ایذاء مسلم ہے جو حرام ہے
(۵) شرکاء گروپ کے مراتب ومناصب سے ناواقفیت کی بوجہ سےاختلاف رائے ہونے پر انکے ساتھ بے ادبی سے پیش آنا
(۶) خوف دلانا ڈرانا دھمکانا،
(۷) اپنی رائے کو ہی پسند کرنا اور اسکے خلاف آراء والوں کو اپنا مخالف سمجھنا، یہ خود پسندی کا مرض ہے
(۸) رائے کا اختلاف یا کسی کی بات پسند نہ آنا کبھی اتنا شدید رخ اختیار کرلیتا ہے کہ ایک دوسرے کی پردہ دری ، اتہام ، غیبت، تفسیق وتکفیر اور ذاتی رنجش تک نوبت پہنچ جاتی ہے
(۹) تمام اہل گروپ کی دلجوئی کیلئے مداہنت سے کام لینا،
(۱۰) اپنی اصلاح کی فکر چھوڑ کر شرکاء کی اصلاح کی فکر میں رہنا

اسلئے سبھی احباب کو چاہئے کہ سوشل میڈیا بشمول وہاٹسپ کو سوچ سمجھ کر آخرت کو سامنے رکھ کر استعمال کریں
ورنہ کل قیامت کے دن اسکے غلط استعمال کا وبال پہاڑ سے بھی زیادہ ہوگا،
مفتی صاحب کی شمولیت عوامی گروپ میں کم تر ہوگئی ہے، مفتی صاحب کے مضامین سے استفادے کیلئے مفتی صاحب کی ویب سائٹ پر تشریف لائیں،
www.atasamiee.in

وماعلینا الا البلاغ

No Comments

Leave a Reply