مفتی محمدعطاءاللہ سمیعی معہدالشریعة الاسلامیہ موانہ میرٹھ یوپی الہند
جب آپ پر اللہ تعالی کی نعمتوں کی بارش ہوتی ہے تو اس کا اثر دوسروں پر بھی پڑتا ہے کیونکہ وہ بھی آپ کو ملنے والی نعمتوں کا مشاہدہ کررہے ہوتے ہیں ان میں سے بعض دیکھ کر دعا دیتے ہیں کہ اللہ اس میں اور برکت دے بعض دیکھ کر حرص کرتے ہیں کہ کاش ہمیں بھی یہ سب مل جاتا اور بعض حسد کرتے ہیں
اس لئے جو نعمتیں اللہ نے دی ہیں ان کو جتنا ممکن ہو ظاہر کرنے سے اجتناب کریں اور اللہ سے ان نعمتوں کی اور اپنی حفاظت کی ہر لمحہ دعا کرتے رہیں تاکہ لوگوں کے حرص و حسد سے محفوظ رہ سکیں۔
اللہ ہمیں حاسدوں کے حسد سے محفوظ فرمائے آمین..
No Comments