ہندوستانی بھی کھوج میں کسی سے کم نہیں ہیں
تحریر✍️ (مفتی) محمدعطاءاللہ سمیعی معہدالشریعة الاسلامیہ موانہ میرٹھ یوپی الہند
www.atasamiee.in
⏺️چین میں حال ہی میں ایک سونے کی کان تلاش کی گئی ہے
جس کی مالیت اسّی بلین ڈالر سے زیادہ بتائی جارہی ہے، اس سے چین کی ترقی اور بھی زیادہ رفتار پکڑ لیگی اور وہاں کی کرنسی بھی مضبوط ہوگی
⏺️افغانستان میں لیھتیم کی کان تلاش کی گئی ہے ، جس سے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت فروغ پائیگی اور فضائی آلودگی کم ہوگی، اس لیتھیم کی مالیت سینکڑوں بلین ڈالرز میں بتائی جارہی ہے، وہاں والے بھی اسکی مدد سے اپنے ملک کو ترقی دینے میں رفتار پکڑ لینگے
⏺️یوروپ والے مریخ پر انسانی بستی آباد کرنے کی کھوج میں ہیں
⏺️امریکہ چاند پر پکنک مناآیا ہے مزید قدم جمانے اور وہاں خلائی اسٹیشن اور انسانی کالونی بسانے کے فراق میں ہے
⏺️سوئزر لینڈ میں کوڑے کرکٹ سے بجلی بنانے کا طریقہ تلاش کرلیا گیا ہےاور وہاں بجلی کی پیداوار مزید بہتر ہوئی ہے نتیجتا انسانی آبادیاں کوڑے کرکٹ سے صاف نظر آتی ہیں
⏺️عرب ممالک نے تیل تلاش کرلیا نتیجتا وہاں ترقی کی رفتار ہندوستان سے سو سال آگے ہے، وہ اپنے ملک کو ترقی دینے کیلئے ہندومسلم سب کو ملازمتیں دیتے ہیں، انکے سامنے محض ملک کی ترقی ہوتی ہے،
آپ دیکھیں
1. متحدہ عرب امارات (UAE)
• یہاں ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد کام کرتی ہے، تقریباً 25-30 لاکھ افراد۔
2. سعودی عرب
• سعودی عرب میں تقریباً 25 لاکھ ہندو کام کرتے ہیں۔
3. کویت
• کویت میں تقریباً 7-8 لاکھ ہندو کام کر رہے ہیں۔
4. قطر
• قطر میں تقریباً 7 لاکھ ہندو ملازمین ہیں،
5. عمان
• عمان میں تقریباً 6-7 لاکھ ہندو کام کرتے ہیں،
6. بحرین
• بحرین میں ہندوؤں کی تعداد تقریباً 4 لاکھ ہے۔
7. یمن، اردن، لبنان اور دیگر عرب ممالک
• ان ممالک میں ہندو افراد کی تعداد نسبتاً کم ہے، لیکن وہاں بھی ہندو حضرات کام کرتے ہیں۔
ان ممالک میں ہندوؤں کو کیا کسی بھی مذہب والے کو کبھی کسی قسم کے تعصب کا سامنا نہیں کرنا پڑتا نہ کبھی انکے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے سب کے سب مسلم ممالک میں رہ کر اپنی فیملیز کی روزی روٹی کا انتظام کررہے ہیں
⏺️ہمارے ملک ہندوستان میں ہر مسجد کے نیچے مندر تلاش کئے جارہے ہیں، نتیجتا دنگے فساد ،ظلم ،افراتفری، نفرتیں، خوف ودہشت، فرقہ وارانہ ذہنیت پنپ رہی ہے ملک کی سالمیت اور ملکی ترقی گئی تیل لینے ،
یہاں پر صرف دھرم ، اور کپڑے دیکھے جاتے ہیں،
کپڑے دیکھ کر سب کچھ طے کیا جاتا ہے کس کے ساتھ کیا معاملہ کرنا ہے؟
No Comments