Mufti Muhammad Ataullah Samiee

Mufti Muhammad Ataullah Samiee

کچا گھر سہارنپور

کچا گھر کیا ہے؟

محمدعطاءاللہ سمیعی

آپ نے یوٹیوب چینل “عطاءالعلماء “ پر حضرت مولانا سید سلمان صاحب ناظم اعلی جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کی کچے گھر کی مجالس میں ہونیوالےبیانات کو سنا ہوگا، بہت سوں کو معلوم بھی ہوگا کہ کچا گھر کیا ہے لیکن بعضوں کو معلوم نہ ہوگا، کچا گھر سہارنپور میں جامعہ مظاہر علوم وقف کے دفتر کے قریب شیخ الحدیث حضرت مولانا شیخ محمدزکریا رحمہ اللہ کے مکان کو کہا جاتا ہے جس جگہ حضرت نے نا معلوم کتنے علمی کارنامے انجام دیئے، اوجز المسالک شرح مؤطا امام مالک، اور تبلیغی جماعت کی شہرۂ آفاق کتاب فضائل اعمال اور نہ معلوم رسائل مضامین اور کتب اس کچے گھر سے وجود میں آئیں، اسی کچے گھر کے ایک چبوترے پر حضرت شیخ الحدیث کی مجلس لگتی تھی جسمیں حضرت لوگوں کے تزکیۂ نفس کا فریضہ انجام دیا کرتے تھے، آپکے بعد آپکے جانشین آپکے صاحبزادے حضرت مولانا پیر محمدطلحہ نے اس چبوترے کو زینت بخشی پھر پیر صاحب کے بعد حضرت شیخ الحدیث کے داماد اور خلیفہ حضرت مولانا محمدسلمان صاحب رحمہ اللہ پیر طلحہ صاحب کے جانشین مقرر ہوئے حضرت والا اسی چبوترے اور کچے گھر سے تزکیۂ نفوس عوام کا فریضہ انجام دیتے رہے، حضرت کے وصال کے بعد آپکے صاحب زادے اس چبوترے سے تزکیہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں

No Comments

Leave a Reply