Mufti Muhammad Ataullah Samiee

Mufti Muhammad Ataullah Samiee

مدح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین

مدح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین

مفتی محمدعطاءاللہ سمیعی معہدالشریعة الاسلامیہ موانہ میرٹھ یوپی الہند
www.atasamiee.in

محمدمصطفی کا سارا سرمایہ صحابہ ہیں
جنہوں نے دین نبوی کو ہے پھیلایا صحابہ ہیں

جنہوں نے اپنا سب قربان کرڈالا محمد پر
نبی کی ہر ادا کو جس نے اپنایا صحابہ ہیں

جنہیں قرآن میں رضوان کی ملتی بشارت ہے
کسوٹی جنکے ایماں کو ہے بتلایا صحابہ ہیں

صحابہ حق کے داعی ہیں صحابہ رہبر امت
بجز حق کے جنہیں جھکنا نہیں آیا صحابہ ہیں

صحابہ حق کا ہیں معیار اپنا یہ ہی ایماں ہے
ستارے جنکو آقانے ہے فرمایا صحابہ ہیں

جو آپس میں مہرباں ہیں اَشِدّاءُ علی الکُفّار
خدا نے وصف جنکا ہے یہ بتلایا صحابہ ہیں

تَبَرّاء اور شک ان پر ذرا سا بھی نہیں جائز
اَساسِ کُل شریعت ہیں گراں مایہ صحابہ ہیں

دلوں میں عظمتیں قائم صحابہ کی تو کرمولی
عطاؔء ! ہم تک جنہوں نے دین پہنچایا صحابہ ہیں

No Comments

Leave a Reply