Mufti Muhammad Ataullah Samiee

Mufti Muhammad Ataullah Samiee

لولو آخر ہے کیا؟ کیا مطلب ہے لولو کا؟

مفتی محمدعطاءاللہ سمیعی استاذ معہدالشریعة الاسلامیہ اکرام نگر موانہ ضلع میرٹھ یوپی الہند

لولو آخر ہے کیا؟


لولودراصل ایک گروپ کا نام ہے
لولو گروپ کے مالک ایک ہندوستانی مسلمان یوسف علی ہیں، آپکا تعلق کیرالہ کے تھریسور ضلع سے ہے، اسوقت یوسف علی متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں،
لولوگروپ سپر مارکیٹ چین شعبے میں کام کرتا ہے،
لولوگروپ کی سپر مارکیٹ ہندوستان میں لکھنؤ کے علاوہ کوچی بنگلور ترواننت میں پہلے کھولی جاچکی ہیں لکھنؤ چوتھے نمبر پر ہے،
لولو گروپ کی سرگرمیاں دنیا کے 42 ممالک میں پھیلی ہوئیں ہیں جنمیں مشرق وسطی امریکہ اور یوروپین ممالک شامل ہیں ،

یوسف علی کی پیدائش

یوسف علی کی پیدائش 15 نومبر 1955 کو کیرالہ کے ایک مسلم گھرانے میں ہوئی
وہ سن 1973 میں اٹھارہ سال کی عمر میں اپنے چچا کے ساتھ انکی چھوٹی سی دوکان کو سنبھالنے کیلئے ابوظہبی چلے گئے، وہاں سے انکو کام کے سلسلے میں سنگاپور جانا پڑا وہاں ان کے دماغ میں سپر مارکیٹس کھولنے کا آئیڈیا آیا اور سن 1990 میں میں انہوں نے ہائپر مارکیٹ کی بنیاد رکھی اور اب تک ملک در ملک انکا جال پھیلاتے چلے جارہے ہیں،
یوسف کا شمار دبئی کے چوٹی کے تاجروں میں ہوتا ہے،. 11 اپریل سن 2021 کو یوسف علی کا ہیلی کاپٹر کیرالہ کی راجدھانی کوچی کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جسمیں وہ بال بال بچے تھے

یوسف علی کی فیاضی

یوسف تاجر ہونے کے ساتھ بڑے فیاض اور سخی بھی ہیں چنانچہ گجرات زلزلہ سے لیکر سونامی اور کیرالہ کے سیلاب تک کئی مرتبہ انہوں نے بڑی خطیر رقم عطیہ کی ہے،
یوسف علی اپنی تجوری کا دروازہ ضرورت مندوں کے لئے کھولے رہتے ہیں۔ انھوں نے ایک خطیر رقم دے کر یو اے ای میں ایک شخص کی جان بچائی تھی اور تب یہ معاملہ میڈیا کی سرخیوں میں آیا تھا۔2012 میں، 45 سالہ بیکس کرشنن گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے غلطی سے بچوں کے ایک گروپ سے ٹکرایا تھا اور ایک بچے کی غیرارادتاً موت ہوگئی تھی۔ یہ بچہ سوڈانی تھا اور اپنے والدین کا اکلوتا تھا۔ اس معاملے میں کرشنن کو عدالت نےمجرم پایا گیا اور متحدہ عرب امارات کی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی۔ کیرالہ کے رہنے والے کرشنن کے اہل خانہ اور دوستوں نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ وہیں حادثے کے بعد بچے کے اہل خانہ بھی واپس سوڈان چلے گئے جس کی وجہ سے وہ متاثرہ کے اہل خانہ سے بات بھی نہیں کر سکے۔
اس دوران بیکس کرشنن کے اہل خانہ نے لولو گروپ کے چیئرمین یوسف علی سے ملاقات کی اور یوسف نے بھی اس معاملے پر متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد یوسف علی نے جنوری 2021 میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں متاثرہ خاندان بیک کرشنن کو معاف کرنے کے لیے تیار ہے۔
یوسف علی نے بتایا کہ اگر وہ عدالت میں پانچ لاکھ درہم یعنی ایک کروڑ روپے ادا کر دیں تو رہا کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد یوسف علی نے بیکس کرشنن کی رہائی کے لیے عدالت میں معاوضہ ادا کیا، اور بیک کرشنن کو رہا کر دیا گیا۔ یوسف علی ،کرشنن اور اس کے خاندان کے لیے فرشتہ ثابت ہوئے۔ یوسف کا بیکس کرشنن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انھوں نے یہ سب صرف انسانیت کی وجہ سے کیا تھا،

لولو گروپ کا سالانہ ٹرن اوور 8 بلین ڈالر ہے، لولو گروپ میں 57000لوگ کام کرتے ہیں،

ایوارڈس

2021 میں یوسف صاحب کو ابوظہبی کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایواراڈ انکو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمدزاید بن النہیان نے دیا،
اسکے ساتھ ساتھ انکو ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈماسٹری کا نائب صدر بھی مقرر کیا گیا اور ہندوستان میں یوسف صاحب کو پدم شری اور پرواسی بھارتیہ سمان سے بھی نوازا جاچکا ہے،

لولو کیا ہے؟


مال کا نام “لولو” لولو گروپ کی وجہ سے رکھا گیا اور گروپ کا نام لولو رکھنے کی وجہ یہ ہیکہ
لولو یہ عربی کا لفظ ہے جسکے معنی آتے ہیں موتی قرآن میں ہے یخرج منھما اللؤلؤ والمرجان ، تو چونکہ محمدیوسف علی کو سب کچھ دھن دولت عرب کی بدولت ہی ملا اور وہ دبئی کے بادشاہ کے بڑے قریبی ہیں اسلئے انہوں نے اپنے گروپ کا نام عربی سے لیا اور لؤلؤ نام رکھا، یعنی گویا یہ گروپ ایک موتی کی طرح بڑا قیمتی ہے

Comment: 1

  • Anonymous

    Reply July 27, 20228:01 pm

    بالکل مفتی صاحب میرا خیال بھی یہی تھا کہ لولو سورہ رحمان سے لیا گیا ہے

Leave a Reply