Mufti Muhammad Ataullah Samiee

Mufti Muhammad Ataullah Samiee

تصوف کے نام پر گمراہ کن عقائد و نظریات کا رد

ناقل مفتی محمدعطاءاللہ سمیعی

حکیم الامت مجدد ملت مولانا اشرف علی تھانوی رح فرماتے ہیں کہ

آج کل لوگ نوافل اور وظیفوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں،جو گمراہی اور جاہلیت ھے

1️⃣ تصوف میں ترقی کا مدار صرف زکر و اذکار ،وظائف پر نہیں بلکہ شرعی احکام اور اتباع سنت کی پیروی پر ھے

2️⃣ شریعت نے جو حکم دیا اس کو کرنا اور جو منع کیا اس کو نہ کرنا (امر ونواہی) ،اتباع سنت پر کاربند رہنا یہ واجب ھے اور یہ ہی تصوف و سلوک ھے

3️⃣ جو لوگ شریعی احکام جو فرض واجب ہیں ان کے بجائے نوافل اور وظیفوں کو اہمیت دیتے ہیں وہ لوگ گمراہ ہیں۔ان کا خیال باطل ھے۔آجکل اکثر علماء و صوفیہ کا یہ ہی حال ھے

4️⃣ شریعی احکام کے ترک پر مواخذہ ہوگا جو فرض واجب ہیں،وظیفوں پر مواخذہ نہیں ہوگا۔

تو جو کام ضروری ہیں ان کو ضروری نہ سمجھنا اور جو کام غیر ضروری ہیں ان کو ضروری سمجھنا یہ جاہلیت و گمراہی،باطل ھے

( بصائر حکیم الامت صفحہ67/68)

No Comments

Leave a Reply