Mufti Muhammad Ataullah Samiee

Mufti Muhammad Ataullah Samiee

استاذ کا مؤنث استاذی یا استانی؟

مفتی عطاءاللہ سمیعی معہدالشریعة الاسلامیہ اکرام نگر موانہ میرٹھ یوپی

سوال

استاد کی مؤنث استادی ہونی چاہی استانی کیوں ہے؟ میں شش وپنج میں ہوں احقر فہد نعمانی

الجواب: اصل لفظ استاذ ہے اسکا مؤنث لفظ اردو میں استاذنی ہے جیسے مور کا مؤنث مورنی ملا کا مؤنث ملانی ماسٹر کا مؤنث ماسٹرنی ایسے ہی استاذ کا مؤنث استاذ نی ہے لیکن استاذنی کا تلفظ دشوار تھا تو کثرت استعمال کی وجہ سے ثقل کو دور کرنے کیلئے ذال کو حذف کردیا استانی رہ گیا،

استاذ ایسا شخص جو فکری اور علمی اعتبار سے لوگوں کو راہ دکھائے، یعنی ایسا شخص جو کسی کو علم سکھائے۔ تعلیم دے اور علم کی بہ دولت اس کی زندگی میں ایسی تبدیلی لائے کہ دوسرے اس پر رشک کریں۔ استاذ کی جمع اساتذہ ہے


ایسا شخص جو کسی کو ایسا کام سکھائے جس کا تعلق کسی فن وغیرہ سے ہو۔ مثلاً گاڑی چلانا۔ گاڑی ٹھیک کرنا۔ انجن وغیرہ کا کام۔ تعمیراتی کام۔ کپڑے سینا۔ لوہے۔ لکڑ۔ پتھر۔سونے اور دیگر کام سکھانا جن کا تعلق ہاتھوں سے ہو۔
لفظ استاد فارسی لفظ ہے اس کی جمع اساتید اور استادان ہے۔اسی طرح استاد ایسے شخص کوبھی بولا جاتا ہے جو چالبازی/ عیاری مکاری تیز طراری میں آگے ہو جیسے کہا جاتا ہے یہ بڑا استاد آدمی ہے اس سے بچ کر رہنا وغیرہ

واللہ اعلم

Comment: 1

  • Taqwim ul Haq

    Reply November 29, 202412:53 pm

    بہت خوب۔
    زاد كم الله علما وفيضاً
    استاد کی مؤنث کیا ہوگی؟

Leave a Reply